میہڑ : عدالت کے باہر مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کسٹڈی میں موجود 3 قیدی ہلاک

سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے باہر مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کسٹڈی میں موجود 3 قیدی ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے 2 سگے بھائی اور 1 ان کا رشتےدار تھا۔

فائرنگ کرنے والے تینوں قیدیوں نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولین اور ملزمان میں زرعی زمین کا معاملہ تھا اور کافی عرصے سے دشمنی چل رہی تھی۔