حکومت نے لیک ہونے والی آڈیوز کا ٹرانسکرپٹ آڈیو لیکس انکوائری کمیشن میں جمع کرا دیا

حکومت نے لیک ہونے والی آڈیوز کا ٹرانسکرپٹ آڈیو لیکس انکوائری کمیشن میں جمع کرا دیا۔

انکوائری کمیشن کو سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی مبینہ گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی جمع کرایا گیا ہے۔

جمع کرائے گئے ٹرانسکرپٹ میں پرویز الہٰی اور ارشد جوجہ ایڈووکیٹ کی مبینہ گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی شامل ہے۔

حکومت کی جانب سے پرویز الہٰی اور وکیل عابد زبیری کی مبینہ آڈیو گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی جمع کرایا گیا ہے۔

سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار اور طارق رحیم کی مبینہ گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی کمیشن میں جمع کرایا گیا ہے۔

حکومت نے فیصل چوہدری اور فواد چوہدری کی مبینہ گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی آڈیو لیکس انکوائری کمیشن میں جمع کرا دیا ہے۔

سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب اور پی ٹی آئی کے ابوذر چدھڑ کی مبینہ آڈیو گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی جمع کرایا گیا ہے۔

آڈیو لیکس انکوائری کمیشن میں عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ کی مبینہ آڈیو کا بھی ٹرانسکرپٹ بھی جمع کرا دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی ساس مہ جبین نون اور مسز رافعہ کی مبینہ آڈیو کا بھی ٹرانسکرپٹ آڈیو لیکس انکوائری کمیشن میں جمع کرایا گیا ہے۔

صحافی عبدالقیوم صدیقی اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی آڈیو کا ٹرانسکرپٹ بھی جمع کرایا گیا ہے

اٹارنی جنرل آفس نے ٹرانسکرپٹ کی دستاویزات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں۔