9 مئی: عظیم شہدا کی یادگاروں پر جتھوں نے عمران نیازی کی ہدایت پر حملے کیے:وزیراعظم

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو ہمارے عظیم شہدا کی یادگاروں پر جتھوں نے عمران نیازی کی ہدایت پر حملے کیے۔

کراچی میں پانی کی فراہمی کے منصوبے ’کے فور‘ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ تاریخ کا ایک سیاہ باب تھا، جب میں شہدا کے ورثا سے ملا تو ان کے دل غمگین تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام اتحادی جماعتوں اور پارلیمان کے اتحاد نے سازشوں کو دفن کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہوئی کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے میٹھی باتیں کیں، باہمی اتفاق کا نتیجے میں بڑے بڑے چیلنجز حل ہوسکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کراچی شہر کی دونوں جماعتیں وفاق کا حصہ ہیں، اسی میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راز ہے، اتفاق اور اتحاد میں ہی برکت ہے۔