بابر اعوان کا لندن روانگی سے متعلق بیان سامنے آ گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر بابر اعوان کا لندن روانگی سے متعلق بیان سامنے آ گیا۔

بابر اعوان کا کہنا ہے کہ پہلے سے طے شدہ نجی مصروفیات کیلئے ملک سے باہر آیا ہوں، میری دوائیاں پاکستانی اور علاج قابلِ فخر پاکستانی ڈاکٹر کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ عمران پہلے دوست تھے اب میرا لیڈر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریکِ انصاف میری لارجر فیملی ہے اور پاکستان میری منزلِ مراد۔