پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب بیرون ملک چلی گئیں

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوذب بیرون ملک چلی گئیں۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق کنول شوذب نو فلائی لسٹ بننے سے قبل ہی اسکاٹ لینڈ چلی گئی تھیں۔

کنول شوذب تحریک انصاف ویمن ونگ کی صدر ہیں۔

خیال رہے کہ 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث ہونے کے تناظر میں عمران خان سمیت 600 سے زائد سابق ارکان اسمبلی اور پی ٹی آئی عہدیداروں کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیےگئے ہیں۔