پی ٹی آئی کا وزیرِ صحت اور ان کے معاونین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیرِ صحت اور ان کے معاونین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔

پارٹی اعلامیہ کے مطابق عمران خان نے نیب، وزارتِ صحت، پمز کے ڈاکٹرز کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دے دی۔

بیرسٹر ابو ذر سلمان نیازی کی سربراہی میں قانونی ٹیم نے تیاریوں کا آغاز کردیا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ وزیر صحت قادر پٹیل کی الزام تراشی پر ہتکِ عزت اور دیگر قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔