ابرار الحق کی کل لندن میں ہونے والے شو میں شرکت کی یقین دہانی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ناطہ توڑنے والے ابرار الحق نے کل لندن میں ہونے والے شو میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی۔

پراپرٹی شو منتظم کا کہنا ہے کہ ابرارالحق کو پیشگی معاوضہ ادا کرچکے ہیں، انہوں نے شرکت کا وعدہ کیا ہے۔

ابرارالحق نے منتظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری شرکت یقینی ہوگی، عمران خان سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستانی فوج پر حملہ کرایا، ندامت ہے عمران خان کے ساتھ کھڑا رہا۔