پی ٹی آئی ایم کیو ایم نہیں بلکہ عوامی جماعت ہے:فرخ حبیب

سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نہیں بلکہ عوامی جماعت ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب نے کہا کہ سیاسی قیدیوں سے ناروا سلوک بند کیا جائے، اس طرح کے اقدامات کرکے آپ لوگوں میں غم و غصہ بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف، ایم کیو ایم نہیں، یہ عوامی جماعت ہے، آپ کے ان اقدامات سے پی ٹی آئی ختم نہیں ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ امید کرتا ہوں میری بات کو سنا جائے گا، ٹھنڈے دل سے ملک کے مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلے کیے جائیں، نئے انتخابات کی طرف پیشرفت کی جائے۔