جونیئر ہاکی ایشیاء کپ: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا

جونیئر ہاکی ایشیاء کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم اب تک گروپ میں ناقابل شکست ہے۔

پاکستان نے چائینز تائپے کو 0-15 سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں تھائی لینڈ کو بھی 9 گول کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

بھارت کےخلاف میچ سے قبل پاکستانی کوچ رولینٹ آلٹمنز نے کھلاڑیوں کو لیکچردیا۔

قومی ٹیم کے کوچ نے کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر اہم میچ کا پلان تیار کرلیا ہے۔