شبلی فراز کاپی ڈی ایم کو بذریعہ شعر پیغام

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو پیغام دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شبلی فراز نے پی ڈی ایم کی قیادت کےلیے اپنے والد احمد فراز کا ایک شعر شیئر کیا ہے۔

میں آج زد پہ اگر ہوں تو خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے، ہوا کسی کی نہیں۔