شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھیوں کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا امکان

سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک اور میاں طارق عبداللہ کا تحریک انصاف چھوڑنے کا امکان ہے۔

سابق صوبائی وزیر و ٹکٹ ہولڈر پی پی 219 ڈاکٹر اختر ملک اور سابق رکن صوبائی اسمبلی و ٹکٹ ہولڈر پی پی 220 میاں طارق عبداللہ آج 2 بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کریں گے۔

ڈاکٹر اختر ملک سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کئی رہنماؤں نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔