امریکی مشن اپولو نے چاند سے لایا گیا کون سا تحفہ پاکستان کو دیا تھا؟

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو دورہ سندھ کے دوران نیشنل میوزیم کراچی میں تاریخی و نایاب اشیاء اور نوادرات کے ساتھ ساتھ چاند کے پتھر کا ایک ٹکڑا بھی دیکھنے کا موقع ملا۔

یہ پتھر امریکی مشن اپولو کے عملے نے پاکستان کو تحفے میں دیا تھا، چاند سے لایا گیا قیمتی پتھر اہل پاکستان کیلئے تحفہ کہا گیا تھا۔

انسانی عظمت کا یہ بے مثال نمونہ 17 جون 1973ء سے نیشنل میوزیم کراچی کی زینت بنا ہوا ہے۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ نیشنل میوزیم میں پاکستان کی شاہکار ثقافتی تاریخ کے علاوہ سندھ اور بلوچستان کے آثار قدیمہ کا مشاہدہ کرنے پر بے حد خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ایک دوسرے کے ثقافتی ورثہ سمیت احترام کی بنیاد پر تعلقات استوار ہوئے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اس موقع پر کہا کہ باہمی تعلقات کو برقرار و مستحکم رکھنا امریکا کیلئے باعث فخر ہے۔