پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
گریمی ایوارڈ یافتہ عروج آفتاب کا مخصوص ثقافتی اور لسانی بنیاد پر آرٹسٹ کو کنارے سے لگانے پر مایوسی کا اظہار
عالمی شہرت یافتہ اور گریمی ایوارڈ یافتہ پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے مخصوص ثقافتی اور لسانی بنیاد پر آرٹسٹ کو کنارے سے لگانے پر مایوسی کا اظہار کیا۔
گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خود کو ’اردو‘ اور ’پاکستانی گلوکارہ‘ کہنے والوں سے ناراضی کا اظہار کیا تو سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
عروج آفتاب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب ، اردو گلوکارہ عروج آفتاب، عروج آفتاب کی حیرت انگیز اردو گائیکی، کیا یہ ٹھیک ہے؟۔ کیا موسیقار رنگن اور نسل سے بڑھ کر ہوسکتا ہے؟ کیا اس پر کوئی ٹیگ لگانا ضروری ہے؟
گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ کی جانب سے اس ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ دی۔
کئی صارفین نے ان کے مذکورہ ٹوئٹ کی وجہ سے قیاس آرئیاں شروع کر دیں کہ عروج آٖفتاب خود کو پاکستانی کہلائے جانے یا اردو بولنے پر شرمندہ ہیں۔ اسی سبب انہیں کئی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
تاہم بعدازاں انہوں نے مزید ٹوئٹ کرتے ہوئے وضاحت پیش کی کہ میں پاکستان مخالف نہیں ہیں اور نہ ہی اپنی جڑوں یا ورثے کو کو مٹانے یا ترک کرنے کی بات کر رہی ہوں بلکہ میں اپنا تجربہ بیان کر رہی ہوں کہ برطانیہ اور یورپ کے دورے کے دوران مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے لسانیت کی بنیاد پر مجھے پیچھے دھکیلا جا رہا ہو۔
انہوں نے نام لئے بغیر مغریب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ انہیں جغرافیائی اور لسانی بنیاد پر کسی کو کنارے سے لگانے کی اجازت ہے، ان کے لئے بہت آسان ہے کہ کسی کی کامیابیوں کو مکمل طور پر نظر انداز کرکے صرف اس بنیاد پر پیچھے دھکیل دیں اور مستقبل میں بھی آگے بڑھنے سے روکیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کے بعد عروج آفتاب نے اپنے ٹوئٹس پر کمینٹس کا آپشن یہ کتے ہوئے بند کردیا کہ انہیں دل کی گہرایوں سے اپنی جڑوں اور ثقافت سے محبت و فخرہے اور ان کے ٹوئٹس مغریبی تعصب کے حوالے سے تھے۔
خیال رہے کہ عروج آفتاب اس وقت یورپ اور برطانیہ کے دورے پر ہیں۔
انہیں اپریل 2022 میں 64ویں سالانہ گریمی ایوارڈز میں اپنے گانے ’محبت‘ کے لیے بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کے ایوارڈ سے انوازا گیا۔
عروج آفتاب گریمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی فنکار بن گئیں۔ پاکستان کی 75 ویں ڈائمنڈ جوبلی سالگرہ کے موقع پر، صدر عارف علوی نے عروج آفتاب کو پرائیڈ آف پرفارمنس کے اعزاز سے بھی نوازا تھا