رکن سندھ اسمبلی محمد حسین کا شرجیل میمن کو مشورہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کو مشورہ دے دیا۔

ایک بیان میں محمد حسین نے کہا کہ شرجیل میمن اپنے مسائل پر توجہ دیں ایم کیو ایم پر نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کا حصہ ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم عوامی مسائل پر آواز نہ اٹھائیں۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ ہمارا صوبائی سطح پر پیپلز پارٹی سے کوئی اتحاد نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم میں سوال اٹھ رہا ہے حکومت میں رہنا چاہیے یا نہیں؟ ایسا لگتا ہے ہم ساتھ نہیں چل سکتے۔