پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
شہید بے نظیرآباد: انٹر میں بااثر طالب علم کی پہلی پوزیشن جو کالج کا طالبعلم ہی نہیں
شہید بے نظیرآباد میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ایسے طالب علم کوپوزیشن دے دی گئی جو مبینہ طور پر اس کالج کاطالب علم ہی نہیں تھا۔
بااثر طالب علم کی بغیررجسٹریشن پوزیشن لینے کی میڈیارپورٹس نے معاملے کو مشکوک بنا دیا ہے۔ چئیرمین تعلیمی بورڈ شہید بے نظیرآباد نے تمام الزامات کوردکرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ طالب علم کالج میں 2021 سے رجسٹرڈ تھا۔
تعلیمی بورڈ شہید بے نظیرآباد کے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں گورنمنٹ کالج نواب شاہ کے طالب علم سیف علی نے 1020 نمبر لیکر ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ رپورٹ کے مطابق درحقیقت سیف علی گورنمنٹ کالج نواب شاہ کاطالب علم ہی نہیں۔
تقریب کے دوران طالب علم کی غیرحاضری پر اعزازی شیلڈ کالج کے پرنسپل کودی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بااثر طالب علم سیف علی سندھ میں ایک سیاسی جماعت کے سکیورٹی انچارج کا بیٹا ہے۔ کالج کا طالب علم ظاہر کرانے اور ریکارڈ میں ردوبدل کیلئے کالج پر دباؤ ڈالا گیا ہے۔
دوسری طرف چیئرمین تعلیمی بورڈ سید فاروق حسن نے جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ان الزامات کو رد کیا اور بتایا کہ طالب علم سیف علی 2021 سے گورنمنٹ کالج نواب شاہ کا طالب علم ہے جس کا تمام تر مینول اور کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ بھی موجود ہے۔
تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم
شہید بینظیرآباد تعلیمی بورڈ میں طالبعلم کے پہلی پوزیشن لینے کی خبر کے معاملے پر وزیر تعلیمی بورڈ اسماعیل راہو نے 3 رکنی کمیٹی بنادی ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ جامعات تین رکنی کمیٹی کی سربراہی کریں گے، کمیٹی 14 روز میں تحقیقات کرکے رپورٹ محکمےکو پیش کرےگی، تحقیقات میں چیئرمین بورڈ یا کوئی اور افسر ملوث پایاگیاتوقانونی کارروائی ہوگی۔