اسلام آباد: ایکنک کے اجلاس میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کے اجلاس میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق ایکنک نے 48 میگاواٹ کے شونٹر ہائیڈرو پاور منصوبے کی منظوری دے دی، یہ منصوبہ آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں تعمیر کیا جائے گا۔

گلگت بلتستان میں ریجنل گرڈ اسٹیشنز کی تعمیر کی بھی منظوری دے دی گئی۔

اسکردو کےلیے 26 میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا ہے۔