لیونل میسی فرانسیسی ہفتے کو کلب سے اپنا آخری میچ کھیلیں گے

دُنیائے فٹبال کے اسٹار کھلاڑی اور ارجنٹینا کی ٹیم کے کپتان لیونل میسی فرانسیسی کلب پی ایس جی کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔ وہ ہفتے کو کلب سے اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔

پی ایس جی کے مینجر کرسٹوف گلٹیئر نے میسی کے کلب چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹار کھلاڑی ہفتے کو پی ایس جی کی جانب سے اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔

میسی اور پی ایس جی کے درمیان 2023ء تک کے سیزن کا معاہدہ ہے جو ختم ہو رہا ہے۔

اس سے پہلے کلب انتظامیہ اور میسی کے درمیان مزید ایک سیزن کے معاہدے کی بات چیت ہوئی تھی لیکن پھر دونوں جانب کے ذہن بدلے اور یہ طے پایا کہ یہی سیزن میسی کا پی ایس جی کےلیے آخری ہوگا۔

میسی نے اپنے کلب کو دو مسلسل لیگ ٹائٹل جتوانے میں بھی کردار ادا کیا۔