اسلام آباد کے سرکاری ہسپتال ایم آر آئی سہولت سے محروم

اسلام آباد کے سرکاری ہسپتال ایم آر آئی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔

حکام کے مطابق اسلام آباد کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں ایم آر آئی مشین موجود نہیں ہے۔

پمز، پولی کلینک اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن میڈیسن میں ایم آر آئی مشین نہیں ہے۔

اسلام آباد میں روزانہ درجنوں مریضوں کو ایم آر آئی کے لیے پرائیویٹ سینٹرز بھیجا جا رہا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں پرائیویٹ ڈائگنوسٹک سینٹرز ایم آر آئی کے 18 سے 25 ہزار روپے لے رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایم آر آئی کی سہولت صحت سہولت پروگرام کے تحت بھی دستیاب نہیں۔

اس حوالے سے وفاقی وزارتِ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پمز ہسپتال کے لیے ایم آر آئی مشین منگوا لی ہے، جاپان کی حکومت نے بھی اسلام آباد کے ہسپتالوں کے لیے 2 ایم آر آئی مشین دینے کا وعدہ کیا ہے۔