پی ٹی آئی نے مذاکرات کی پیشکش صرف حقیقی فیصلہ سازوں کو کی ہے؛حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے مذاکرات کی پیشکش صرف حقیقی فیصلہ سازوں کو کی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کٹھ پتلیوں سے مذاکرات کرکے وقت ضائع نہیں کرنا چاہتی۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ ان مسلط شدہ لوگوں کا کوئی ووٹ بینک نہیں، یہ لوگ بیساکھیوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔