اسلام آباد پولیس کی زمان پارک لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر آمد

اسلام آباد پولیس کی زمان پارک لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر آمد ہوئی ہے۔

اسلام آباد پولیس نے جج کو دھمکی دینے کے کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین کو سمن کی تعمیل کروائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس سمن وصول کروا کے چلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 20 اگست 2022 کو پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف اسلام آباد کے علاقے صدر کے مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل جج زیبا چوہدری سے متعلق بیان پر توہین عدالت کامقدمہ درج کیا گیا تھا۔