اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے مہنگا

امریکی ڈالر آج انٹر بینک میں چند پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 5 روپے مہنگا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے مہنگا ہونے کے بعد 305 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے کا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 150 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 503 پر آ گیا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز 100 انڈیکس 41 ہزار 352 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔