بلاول بھٹو کی عراقی وزیرِ داخلہ عبدلامیرالشمری کے ساتھ بغداد میں ملاقات

وفاقی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراقی وزیرِ داخلہ عبدلامیرالشمری کے ساتھ بغداد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات کی تمام جہتوں پر بات چیت ہوئی۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور عراقی وزیرِ داخلہ نے عوامی تعلقات میں اضافے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں پاکستانی زائرین اور تاجر برادری کے لیے عراقی ویزے میں آسانی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔