حنا الطاف کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

پاکستانی اداکارہ حنا الطاف کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے پاکستانی اداکارہ کو دبئی کا گولڈن ویزا دیا گیا۔

حنا الطاف نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ سے ہی میرے دل کے بہت قریب رہا اور اب میں باقاعدہ طور پر اسے اپنا دوسرا گھر کہہ سکتی ہوں.

اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی کئی شوبز شخصیات اور کرکٹرز کو دبئی کا گولڈن ویزا جاری ہوچکا ہے۔

یاد رہے کہ گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد نیشنل اسپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم ،کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔