مراد راس کا جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان

لاہور: تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر مراد راس نے جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

مراد راس نے جہانگیر ترین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ملاقات میں جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر ہونے والی ملاقات میں علیم خان بھی موجود تھے۔

دوسری جانب پاکستان کے سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کے لیے مزید مجوزہ نام سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کے لیے ‘پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی’ اور ‘پاکستان مسلم لیگ جناح’ کے نام زیر غور ہیں۔