بھارت :دوردرشن کی سینئر نیوز اینکر گیتانجلی چل بسیں

بھارت کے سرکاری ٹی وی دوردرشن کی سینئر نیوز اینکر گیتانجلی ائیّر71 سال کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وہ دماغ کی بیماری میں مبتلا تھیں جس کا دواؤں کے ذریعے علاج جاری تھا، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 4 مرتبہ بہترین اینکر کا ایوارڈ بھی جیتا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گیتانجلی ائیّر نے اشتہارات اور ڈرامے میں بھی کام کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے سوگواران میں بیٹا اور بیٹی کو چھوڑا ہے جو ایوارڈ یافتہ صحافی ہیں۔