بھارتی آرٹسٹ منیشانے ’مرتسم ‘کا پورٹریٹ بنا ڈالا

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے’ تیرے بن ‘میں مرتسم کا کردار نبھانے والے وہاج علی کی مقبولیت کے چرچے اب سرحد پار بھی ہیں۔

وہاج علی کے مداح پاکستان سمیت بھارت میں بھی پائے جاتے ہیں، ان مداحوں کی جانب سے محبت کا اظہار مختلف انداز میں کیا جاتا رہتا ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

تاہم اب وہاج علی کا اسکیچ کے ذریعے پورٹریٹ بنانے والی بھارتی آرٹسٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے

ویڈیو میں آرٹسٹ منیشا کو وہاج علی کا خوبصورت پورٹریٹ بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

آرٹسٹ منیشا نے اس ویڈیو کو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے ساتھ ہی انہوں نے پورٹریٹ کو اداکار تک پہنچانے کی درخواست بھی کی ہے۔