میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

لاہور میں کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں محمود الرشید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔

واضح رہے کہ میاں محمود الرشید پر کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کا الزام ہے۔