اسحاق ڈار نے چھٹا بجٹ پیش کرکے ریکارڈ قائم کردیا

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جمعہ کو قومی چھٹا بجٹ پیش کرکے ایک ریکارڈ قائم کردیا ہے ،اس طرح اسحاق ڈار پاکستان کے پہلی شخصیت ہیں جنہوں نے چھ بجٹ بنائے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے پہلا بجٹ2008۔2009 میں پیش کیا ۔

ایک مرتبہ انہوں نے اتحادی حکومت میں بجٹ سازی کی تھی مگر ان کو اپنے عہدے سے استحفیٰ دینا پڑا جس کے بعد وہ بجٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر نے پیش کیا تھا مگر بجٹ سازی اسحاق ڈار نے کی تھی۔