اسحاق ڈار نے دودھ پر سیلز ٹیکس لگانے کی تردید کردی

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ رات حیرانگی ہوئی خبر دیکھ کر کہ دودھ پر سیلز ٹیکس لگ گیا ہے۔

اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے دودھ پر سیلز ٹیکس لگانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دودھ پر 9 فیصد ٹیکس لگانے کی بات درست نہیں، ملک میں 90 فیصد کھلا دودھ بکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف تجویز تھی کہ ڈبے کے دودھ پر ٹیکس لگایا جائے، کلیئر کرنا چاہوں گا دودھ پر کوئی سیلز ٹیکس نہیں لگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں مالی سال 24-2023 کے لیے 14 ہزار 460 ارب کا بجٹ پیش کیا تھا۔