پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
وہ انٹرنیٹ ایپ جس نے پاکستان میں مقبولیت میں انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا
آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی نے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
حیران کن طور پر یہ نئی انٹرنیٹ سروس پاکستان میں انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور ٹوئٹر جیسے مقبول سوشل میڈیا نیٹ ورکس سے زیادہ استعمال کی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ نومبر 2022 میں متعارف ہونے کے بعد سے کروڑوں افراد چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کر چکے ہیں جبکہ اس کی مقبولیت کے بعد متعدد کمپنیوں نے اے آئی چیٹ بوٹس پر کام تیز کر دیا
چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد نومبر 2022 سے جنوری 2023 کے اختتام پر یعنی 2 ماہ میں 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی تھی۔
یہ وہ سنگ میل ہے جو انسٹاگرام، ٹک ٹاک، واٹس ایپ اور فیس بک سمیت کوئی بھی مقبول ایپ اتنے کم وقت میں حاصل نہیں کر سکی تھی۔
اس کے بعد اب تک کوئی اعداد و شمار تو سامنے نہیں آئے مگر صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہی ہوا ہوگا۔
انٹرنیٹ سروسز اور ویب سائٹس کی رینکنگ کرنے والی سروس similarweb کی فہرست میں پاکستان میں مقبول ترین سائٹس کی درجہ بندی کی گئی ہے۔
نئے ڈیٹا سے چیٹ بوٹ کی پاکستان میں مقبولت کے بارے میں کیا معلوم ہوتا ہے؟
اس فہرست کے مطابق پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کے لیے مقبول ترین ویب سائٹس میں اوپن اے آئی (چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی) کی ویب سائٹ 7 ویں نمبر پر ہے۔
یقیناً لوگ اس ویب سائٹ پر چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے کے لیے ہی وزٹ کرتے ہوں گے۔
اس کے مقابلے میں انسٹاگرام 8 ویں، ٹوئٹر 9 ویں جبکہ ٹک ٹاک 10 ویں نمبر پر ہے۔
اس سے عندیہ ملتا ہے کہ پاکستان میں بھی انٹرنیٹ صارفین اے آئی چیٹ بوٹ کو مختلف مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں یا اس کے بارے میں تجسس رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرنے والے افراد آسانی سے مطلوبہ تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں، مضامین لکھوا سکتے ہیں اور بھی بہت کچھ کرسکتے ہیں۔
Similarweb کے ڈیٹا کے مطابق عالمی سطح پر اوپن اے آئی کی ویب سائٹ 17 ویں نمبر پر ہے جس پر مئی کے مہینے میں ایک ارب 90 کروڑ وزٹ کیے گئے۔
ڈیٹا کے مطابق اس ویب سائٹ کا وزٹ کرنے والے 81 فیصد سے زیادہ افراد کی عمریں 18 سے 44 سال کے درمیان ہیں۔
گوگل نے چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں اپنا اے آئی چیٹ بوٹ بارڈ متعارف کرایا جو اب 180 ممالک میں صارفین کو دستیاب ہے۔
دوسری جانب مائیکرو سافٹ نے چیٹ جی پی ٹی پر مبنی اے آئی ٹیکنالوجی اپنے سرچ انجن بنگ، براؤزر ایج اور دیگر سروسز کا حصہ بنائی ہے۔
چیٹ جی پی ٹی کی موبائل ایپ بھی آئی او ایس ڈیوائسز (آئی فونز) پر دستیاب ہے جبکہ اینڈرائیڈ فونز کے لیے جلد ایپ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔