اسپائیڈر مین: ایکراس دا اسپائیڈر ورس ‘سنیماگھروں میں ریلیز نہیں کی جائے گی

سعودی عرب کی نئی فلم ’اسپائیڈر مین: ایکراس دا اسپائیڈر ورس ‘سنیماگھروں میں ریلیز نہیں کی جائے گی۔

اسپائیڈر مین: ایکراس دا اسپائیڈر ورس 2023 میں بننے والی امریکی کمپیوٹر اینی میٹڈ سپر ہیرو فلم ہے جس میں مارول کامکس کے کردار Miles Morale کو دکھایا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں سنیما جنرل کمیشن برائے آڈیو ویژول میڈیا کے زیر اہتمام ہیں۔

فلم ریلیز کیوں نہیں جاسکتی؟

فلم ’ اسپائیڈر مین: ایکراس دا اسپائیڈر ورس ‘ ریلیز نہ کیے جانے کے حوالے سے سعودیہ کے جنرل کمیشن برائے آڈیو ویژول میڈیا کا کہنا ہے فلم مواد کنٹرول سے متصادم ہے جب تک فلم کے مناظر کے کچھ حصوں میں ترمیم نہیں کی جاتی، یہ مقامی طور پر تھیٹرز میں نہیں دکھائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سنیما گھروں میں دکھائے جانے والے مواد کی حفاظت اور ناظرین کیلئے ہماری ذمہ داری کے پیش نظر ہم کسی بھی ایسی فلم کی اجازت یا لائسنس نہیں دیں گے جو میڈیا سسٹم میں نافذ مواد کے کنٹرول سے متصادم ہو، اور جب تک پروڈکشن کمپنیاں نفاذ کے ضوابط کے تحت مطلوبہ ترامیم کو لاگو کرنے کا عہد نہ کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ریلیز نہ کیے جانے کی وجہ سے سنیما گھروں میں فلم کے ٹکٹ بھی موجود نہیں ہے۔

دوسری جانب امریکا اور کینیڈا کے تھیٹرز میں’ اسپائیڈر مین: ایکراس دا اسپائیڈر ورس ‘ نے 120.5 ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے، جو کہ 2018 کے اینی میٹڈ اوریجنل کے ڈیبیو سے3 گنا زیادہ ہے۔