پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
ٹک ٹاکر کا مرنے کا ڈرامہ،اپنے ہی جنازے میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچ گیا
گھر والوں کو سبق سکھانے کیلئے بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر نے مرنے کا ڈرامہ رچایا اور پھر اپنے ہی جنازے میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچ گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹک ٹاکر کے مرنے کا ڈرامہ کرنے کا واقعہ یورپی ملک بیلجیئم میں پیش آیا جہاں 45 سالہ شخص نے اپنے مرنے کا ڈرامہ کیا، ٹک ٹاکر کا نام ڈیوڈ بارٹن ہے جو ٹک ٹاک بنانے کا شوقین ہے۔
ڈیوڈ کی ٹاک ٹاک ویڈیوز کافی مشہور ہیں او ر رنگر لے فو کے نام سے ان کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاندان والوں کی جانب سے ڈیوڈ کی کبھی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے وہ افسردہ تھے چنانچہ ڈیوڈ نے اپنے خاندان والوں کو سبق سکھانے کی ٹھانی اور ایک مذاق کرتے ہوئے اپنی موت کا ڈراما رچایا۔
ڈیوڈ کے مذاق کا کیا مقصد تھا؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ نے اپنی موت کے مذاق کے ذریعے اپنے خاندان والوں کو آپس میں جڑے رہنے کی اہمیت جتانےکی کوشش کی ۔
بتایا گیا ہے کہ ڈیوڈ کے موت کے ڈرامے کے بعد ان کے دوست احباب کالے ملبوسات پہنے ان کے جنازے میں شریک اپنے دکھ کا اظہار کررہے تھے کہ اسی دوران ایک ہیلی کاپٹر جنازے کے مقام پر اترتا ہے جس میں ڈیوڈ موجودہے۔
ڈیوڈ کو زندہ دیکھ کر گھر والے سب خوشی سے نہال ہوجاتے ہیں اور ڈیوڈ کے گلے لگ جاتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ نے اپنے مرنے کا ڈرامہ پوری منصوبہ بندی کے ذریعے کیا اس دوران کیمرے کے ذریعے سے تمام مناظر کو فلمایا گیا دوسری جانب ڈیوڈ کی بیٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر باپ کے مرنے اور ان سے محبت بھرا پیغام بھی شیئر کیا تھا۔