بنگلادیش نے واحد ٹیسٹ میچ میں افغانستان کو 546 رنز سے ہرا دیا

بنگلادیش نے واحد ٹیسٹ میچ میں افغانستان کو 546 رنز سے ہرا دیا۔

بنگلادیش کے 662 رنز کے تعاقب میں افغان ٹیم 115 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

افغانستان کے رحمت شاہ 30 اور کریم جنت 18رنز بنا کر نمایاں رہے۔

میزبان ٹیم کے تسکین احمد نے 4 اور شرف الاسلام نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 382 رنز بنائے تھے جبکہ افغانستان کی ٹیم 146 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔

دوسری اننگز میں بنگلادیش نے 425 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی اور مہمان ٹیم کو 662 رنز کا ہدف دیا تھا۔

میزبان ٹیم کی جانب سے دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے نجم الحسین کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔