مانچسٹر : شمالی صنعتی علاقے کی 2 عمارتوں میں آگ لگ گئی

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں شمالی صنعتی علاقے کی 2 عمارتوں میں آگ لگ گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کے باعث علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے، فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں اور فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق آگ سے متاثرہ صنعتی علاقے سے ملحقہ سڑکوں کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کی فی الحال کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔