لیاری گینگ وار کے سربراہ عذیربلوچ سب جیل میں 4 دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں وکیل نثار خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ عذیربلوچ سب جیل میں 4 دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔
وکیل نثار خٹک کا کہنا ہے کہ عذیربلوچ کے مقدمات کی سماعت میں تاخیر کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ مجرم عذیربلوچ کے خلاف انسدادِ دہشت گردی اور سیشن کورٹس میں مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔
گزشتہ سماعت میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سربراہ عذیربلوچ کو اقدام قتل اور دھماکا خیز مواد کے کیس میں بری کیا تھا۔
عذیر بلوچ کے وکیل ایڈووکیٹ عابد زمان کے مطابق عزیر بلوچ اب تک 60 میں سے 26 مقدمات میں بری ہو چکا ہے۔