چیئرمین PTI اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی آج نیب میں پیشی

چیئرمین تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی آج اپنے خلاف مقدمات میں ضمانت کیلئے احتساب عدالت اور انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔

دونوں عدالتوں میں حاضری کے بعد وہ القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں نیب آفس پیش ہوں گے جہاں انہیں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوکر سوالوں کے جواب دینا ہوں گے۔

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی بھی اپنے شوہر کے ساتھ نیب میں پیش ہوں گی۔