سندھ اور خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی، حیدرآباد، جامشورو اور کراچی کے 7 اضلاع میں مہم 25 جون تک جاری رہے گی۔
سندھ میں انسداد پولیو مہم میں 18 لاکھ کم عمر بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف ہے، مہم میں 10 ہزار سے زائد پولیو ورکرز حصہ لیں گے جبکہ 2200 پولیس اہلکار مہم میں تعینات کیے جائیں گے۔
دوسری جانب آج سے ہی پشاور، نوشہرہ، مہمند، ہنگو، خیبر، کوہاٹ اور چارسدہ میں بھی انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی۔
پاک افغان مہاجر کیمپس اور مخصوص یونین کونسلز میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے 14 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔