پشاور، گودام میں لگی آگ پر 6 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

پشاور رنگ روڈ پر مویشی منڈی کے قریب گودام میں لگی آگ پر 6 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔

فائر بریگیڈ کی 11 گاڑیوں اور 41 فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

آگ سے پلاسٹک، کپڑا، کاٹن سمیت کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔