برطانیہ:800 سےزائد ڈرائیوروں کاتنخواہوں میں اضافے کےلیے ہڑتال کااعلان

برطانیہ کی فرسٹ بس کمپنی لیڈز کے 800 سے زائد ڈرائیوروں نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے آج سے ہڑتال کا اعلان کردیا۔

ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ فرسٹ بس کمپنی نے پانچ سال سے تنخواہ نہیں بڑھائی۔

ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ آج سے محدود پیمانے پر سروس چلائی جائے گی جبکہ احتجاج کا سلسلہ غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔