ٹی ٹی پی سے منسلک اہم دہشت گرد سربکف مہمند ہلاک ہوگیا

کالعدم جماعت الاحرار اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے منسلک اہم دہشت گرد سربکف مہمند ہلاک ہوگیا۔

سربکف مہمند پشاورپولیس لائنز حملہ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

اطلاعات کے مطابق سربکف مہمند کو مفتی نور ولی محسود گروپ نے زہر دیا تھا،کچھ عرصے سے سربکف مہمند خود کو نور ولی محسود کا نعم البدل بھی ظاہر کررہا تھا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد تنظیموں کے اندرونی اختلافات انتہائی شدت اختیار کرچکے، دہشت گرد سربکف مہمند سوشل میڈیا پرپاکستان مخالف زہریلا پروپیگنڈا کر رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق بھتہ خوری اور بداخلاقی پر سربکف مہمند کی ساتھی دہشت گردوں سے شدید اختلافات کی خبریں آئی تھیں۔

کالعدم جماعت الاحرار کے سربکف مہمند نے اپنی تنظیم ٹی ٹی پی میں ضم کردی تھی۔