قطر اور یو اے ای کےسفارتی تعلقات بحال،سعودی عرب کا خیر مقدم

قطر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہو گئے جس کا سعودی عرب کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق قطر اور متحدہ عرب امارات میں سفارت خانوں نے دوبارہ اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

سعودی عرب کا اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ قطر اور امارات میں سفارتی نمائندگی کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ قطر اور امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی مثبت قدم ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ قطر اور امارات میں تعلقات کی بحالی سے خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔