حمائمہ ملک نے بھارتی فلم سٹار عمران ہاشمی کو مذہبی شخص قرار دے دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک نے بھارتی فلم سٹار عمران ہاشمی کو مذہبی شخص قرار دے دیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا، جس میں پڑوسی ملک میں کام کے تجربے اور اس کے باعث سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقیدوں کے حوالے سے بات کی۔

انہوں نے کہا کہ میں جب بھی کبھی سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ شیئرکرتی ہوں تو سوشل میڈیا صارفین تبصرہ کرتے وقت صرف عمران ہاشمی کا ہی ذکر اور تنقید کرتے ہیں جس کی وجہ سے اس کے تمام گناہ دھل گئے ہوں گے۔

انہوں نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ عمران ہاشمی بہت اچھے انسان اور دوست ہیں، وہ ایک مہذب اور مذہبی انسان ہیں ، وہ (Practicing Muslim) باعمل مسلمان ہیں۔

اداکارہ کے مطابق عمران ہاشمی کو تمام آیاتیں زبانی یاد ہیں، سیٹ پر جب دونوں ساتھ ہوتے تھے تو اکثر ساتھ مل کر آیات کی تلاوت بھی کرتے تھے۔

حمائمہ ملک نے بتایا کہ عمران ہاشمی کے دل میں کسی کے لئے کوئی برائی نہیں ہے بلکہ سب کی عزت کرتا ہے اور اپنے کام کی بہت عزت کرتا ہے۔

یاد رہے کہ 2014 میں بالی ووڈ کی فلم ’راجہ نٹورلال‘ میں عمران ہاشمی اور حمائمہ ملک نے ایک ساتھ اداکاری کی تھی۔