اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ کے ہاں بیٹے کی پیدائش

اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 12 کی فاتح، مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل ’سسرال سِمرکا‘ سے شہرت پانے والی خوبصورت اداکارہ دیپیکا ککڑ نے اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دپیکا ککڑ کے شوہر، اداکار شعیب ابراہیم نے اسٹوری شیئر کی ہے جسے دپیکا ککڑ نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر ری شیئر کیا ہے۔

دپیکا ککڑ نے اور شعیب ابراہیم نے اپنے نوزائیدہ بیٹے کی تصویر اور نام مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کیا ہے۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اداکار شعیب ابراہم نے لکھا ہے کہ ’الحمدللہ آج 21 جون 2023ء کو صبح سویرے ہمارے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے، یہ قبل از وقت ڈیلیوری ہے، پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

واضح رہے کہ دپیکا ککڑ نے 2018ء میں اسلام قبول کرکے مسلم ساتھی اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کرلی تھی، ان کی جوڑی کو بھارت میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

دپیکا ککڑ کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر پھیل گئی ہے پر اُنہیں مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔