یوکرین کی خاتون اوّل اولینا زیلنسکا کی روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن پر تنقید

یوکرین کی خاتون اوّل اولینا زیلنسکا نے روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نہیں جانتی کہ سیاسی تناظر میں آپ کسی کی نسل پر بھی بحث کر سکتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے گزشتہ ہفتے اپنے بیان میں یوکرینی صدر کے یہودی ہونے کو یہودی عوام کی توہین قرار دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اولینا زیلنسکا نے روسی صدر کی جانب سے اپنے شوہر کی یہودیت کا مذاق اڑانے کے خلاف بات کی اور ان پر تنقید کی۔

یوکرین کی خاتون اوّل نے اسرائیلی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت شرمناک ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے جمعے کو سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقدہ اقتصادی فورم کے دوران کہا تھا کہ ’میرے بہت سے یہودی دوست ہیں جو کہتے ہیں کہ زیلینسکی یہودی نہیں ہے بلکہ یہودی لوگوں کی توہین ہے‘۔