پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
کنول آفتاب نے گھریلو تشدد سے متعلق متنازع مؤقف پر معافی مانگ لی
پاکستانی معروف ٹک ٹاکر، اداکارہ و میزبان کنول آفتاب نے گھریلو تشدد سے متعلق دیئے گئے اپنے متنازع مؤقف پر معافی مانگ لی ہے۔
کنول آفتاب نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر اپنے مداحوں و فالوورز کے ساتھ سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔
اس دوران ایک خاتون کی جانب سے گھریلو تشدد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کنول آفتاب نے اُنہیں تشدد کرنے والے شوہر کو برداشت کرنے اور بگڑے ہوئے شوہر کو سدھارنے کی کوشش کرنے کا درس دیا۔
کنول آفتاب کا گھریلو تشدد پر پوچھے جانے والے دو سوالوں کا جواب دینا تھا کہ اُنہیں سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
بعد ازاں کنول آفتاب نے اپنے مؤقف کو تفصیل سے بیان کرنے کی غرض سے ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا۔
اس ویڈیو بیان کے اپلوڈ کرنے پر بھی گھریلو تشدد کو سہنے اور بدمزاج شوہر کو راہِ راست پر لانے کی کوشش کرنے سے متعلق کنول آفتاب کا بیان سوشل میڈیا صارفین کو ہضم نہیں ہوا اور اُنہیں مزید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
بعد ازاں کنول آفتاب نے اپنے اس ویڈیو بیان کو اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے مؤقف اور گھریلو تشدد سے متعلق دیئے گئے جوابات پر معافی مانگ لی۔
کنول آفتاب کا اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر معافی مانگتے ہوئے لکھنا تھا کہ میں جو بات کرنا چاہ رہی ہوں وہ کچھ لوگ سمجھنا نہیں چاہ رہے کیونکہ کچھ لوگوں کو دوسروں کی ٹانگ کھینچنے میں زیادہ مزہ آتا ہے۔
ٹک ٹاکر نے مزید لکھا کہ میں گھریلو تشدد کو فروغ نہیں دے رہی اور نہ ہی اس کی حمایت کر رہی ہوں لیکن اگر پھر بھی آپ سمجھتے ہیں کہ میں غلط ہوں تو میں معذرت کرتی ہوں۔
کنول آفتاب کا گھریلو تشدد سے متعلق پوچھے گئے سوالات پر کیا کہنا تھا ؟
یاد رہے کہ کنول آفتاب سے ایک صارف نے سوال کیا تھا کہ اگر شوہر گھریلو تشدد کرتا ہو اور کوئی نوکری بھی نہ کرے تو کیا طلاق لینا صحیح ہے؟
جس کا جواب دیتے ہوئے کنول آفتاب کا کہنا تھا کہ آپ اس کا ساتھ دینے اور ہمت بڑھانے کی کوشش کریں، طلاق کوئی راستہ نہیں ہے۔
30 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والے ٹک ٹاکر کے اس جواب پر ایک اور صارف نے پوچھا کہ کیا آپ گھریلو تشدد پر یہ کہہ رہی ہیں کہ شوہر کا ساتھ دیں؟ سوال دوبارہ پڑھیں۔
جس پر کنول آفتاب نے جواب دیا کہ بہن ایسے شوہر کے حالات کو بہتر اور اس کو صحیح کرنے میں اس کی حوصلہ افزائی کریں ۔