اوشین گیٹ کے بعد امریکی کوسٹ گارڈز کی بھی آبدوز کے ساتھ حادثے کی تصدیق

تصویر میں دائیں سے بائیں جانب برطانوی ارب پتی ہیمش ہارڈنگ، پاکستانی شہری شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد، سی ای ای او اوشین گیٹ اسٹاکٹن رش اور فرانسیسی ایکسپلورر پال ہینری۔

بحرِ اوقیانوس میں سیاحوں کو لے کر جانے والی آبدوز کمپنی ’اوشین گیٹ‘ نے آبدوز میں موجود مسافروں کی ہلاکت کا اعلان کردیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آبدوز کمپنی اوشین گیٹ نے اپنا بیان جاری کردیا، جس میں آبدوز کمپنی نے مسافروں کی ہلاکت کا اعلان کر دیا۔

آبدوز کمپنی اوشین گیٹ کا کہنا ہے کہ لاپتا آبدوز میں موجود افراد ہلاک ہوچکے ہیں، یقین ہے کہ ٹائی ٹینک کے ملبے کو دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز کے مسافر اب نہیں رہے، ہمیں مسافروں کو کھونے کا بہت افسوس ہے۔

اوشین گیٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اب ہمیں یقین ہے کہ ہم ہمارے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اسٹاکٹن رش، شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد، ہیمش ہارڈنگ اور پال ہنری نارجیولیٹ کو کھو چکے ہیں۔‘

آبدوز کمپنی اوشین گیٹ کے بعد امریکی کوسٹ گارڈز نے بھی آبدوز کے ساتھ حادثے کی تصدیق کردی ہے۔