نواز شریف کی جلد دبئی روانگی متوقع

سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کی جلد دبئی روانگی متوقع ہے۔

لندن میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں حسین نواز نے نواز شریف کے جلد دبئی روانہ ہونے کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف 2 ہفتے دبئی میں قیام کرسکتے ہیں، دراصل وہ کچھ وقت فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔

حسین نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف اس دورانیے میں عمرہ یا حج کرنے کےلیے سعودی عرب بھی جائیں گے، اس حوالے سے پروگرام ترتیب دیا جارہا ہے۔