بغاوت میں حصہ لینے والوں کو سزا دی جائے گی: پیوٹن

روس کے صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ بغاوت میں حصہ لینے والوں کو سزا دی جائے گی۔

ویگنر گروپ کے اعلانِ بغاوت کے بعد روس کے صدر نے قوم سے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بقا اور تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ آئین کا دفاع کروں گا، ویگنرز مجرمانہ کارروائی میں حصہ لینا بند کریں، روس کے دفاع کے لیے سب کچھ کروں گا، ہر وہ شخص جس نے فوج کے خلاف ہتھیار اٹھائے وہ غدار ہے۔

پیوٹن نے کہا کہ تمام تفرقات کو ختم کردینا چاہیے، ویگنر گروپ ہیرو ہے جس نے ڈونباس کو آزاد کرایا۔

روسی صدر نے کہا کہ ہمارا ردعمل سخت ہوگا، روستوف میں صورتحال مشکل ہے وہاں اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ روسی افواج کو ضروری احکامات مل چکے ہیں۔