بھارتی فوج کی کشمیری چرواہوں پر فائرنگ ، ایک شہری شہید 2 شدید زخمی

ست وال سیکٹر میں بھارتی فوج کی کشمیری چرواہوں پر فائرنگ سے ایک شہری شہید اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت نے آج 11 بجکر 55 منٹ پر ایل او سی کے ستوال سیکٹر میں اندھا دھند فائرنگ کی۔

اس حوالے سے آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک شہری شہید اور 2 شدید زخمی ہوئے ہیں۔
’پاکستان جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے‘

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان ایل او سی پر شہریوں کے تحفظ کے لیے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ یہ بھارتی فوج کا جغرافیائی سیاسی محرکات، جھوٹے بیانیے اور من گھڑت الزامات کا نیا سلسلہ ہے۔ بھارت منصوبے کے تحت من گھڑت بیانیے کی تسکین کے لیے معصوم جانوں کے درپے ہے۔