پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
آئی ایم ایف سے معاہدے کے امکانات روشن ہوگئے
وزیراعظم شہباز شریف کے رابطےاور ملاقاتیں رنگ لے آئیں، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے امکانات روشن ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان حتمی ڈیل کے قریب پہنچ گئے،آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مزید مسئلہ یا تکنیکی دقت نہ ہوئی تونواں جائزہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹالینا جارجیوا سے پیرس میں ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
وزیر اعظم نے لندن روانگی سے قبل ایم ڈی آئی ایم ایف سے تیسری ملاقات بھی کی، اس ملاقات میں وزیر اعظم نے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام مکمل کرنے کے پاکستان کے عزم کو دہرایا۔
شہباز شریف نے پاکستان کی معاشی حقیقتوں سے متعلق غور پر عالمی مالیاتی ادارے کی ایم ڈی کی سوچ کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی تمام کمٹمنٹس کو پورا کرنے کا جذبہ اور عزم رکھتا ہے۔
وزیر اعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے شدید معاشی چیلنجز سے نکلنے میں دنیا کی معاونت کی قدر کرتے ہیں، سیلاب نے معاشی مشکلات کو مزید مشکل بنایا اس کے باوجود اپنے عوام کو ریلیف دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو ریلیف ملنا ان کا حق ہے، معاشی مشکلات نے عوام کو تکلیف میں مبتلا کیا جو ان کی برداشت سے باہر ہے، عوام کے ریلیف اور معاشی حقائق کے درمیان توازن چاہتے ہیں، معیشت کو واپس گروتھ کے راستے پر لانا آئی ایم ایف اہداف کے حصول کیلئے ضروری ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی بحالی سے آئی ایم ایف اہداف کو بہتر طور پر حاصل کیا جا سکتا ہے، پاکستان عالمی برداری کے ساتھ اپنے عزم اور وعدوں کی تکمیل پر پورا اترتا رہے گا۔
کرسٹالینا جارجیوا نے وزیر اعظم شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کیلئے ان کے عزم کو سراہا اور کہا کہ آپ نے مشکل حالات میں ذمہ داری سنبھالی، آپ بہتری لانےکی پوری کوشش کر رہے ہیں۔